ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الال: تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس مقامی لوگوں نے کیا انسانی زنجیر بنا کر احتجاج

الال: تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس مقامی لوگوں نے کیا انسانی زنجیر بنا کر احتجاج

Thu, 04 Mar 2021 21:19:07    S.O. News Service

الال،4؍مارچ (ایس او نیوز)  تلپاڈی ٹول گیٹ کے پاس غیر سائنٹفک بس اسٹانڈ کی تعمیر اور بھاری ٹول وصول کیے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے انسانی زنجیر بنا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ منگلورو - تلپاڈی کے بیچ روزانہ دوڑنے والے 35 پرائیویٹ بسوں میں سے صرف 4 بس والوں نے ٹول ادا کرکے گیٹ کراس کرنے اور مسافروں کو ان کی منزل پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ بقیہ 31 والے ٹیکس سے بچنے کے لئے مسافروں کو تلپاڈی گیٹ کے سامنے ہی اتار دیتے ہیں جس سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  اس لئے بس مالکان اور ٹول افسران کے خلاف مقامی لوگوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس سے قبل جس طرح بس والے ٹول گیٹ کراس کرکے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچایا کرتے تھے اسی طرح کی سہولت برقرار رکھی جائے۔ اس کے علاوہ بسوں کا کرایہ جو بہت زیادہ بڑھایا گیا ہے اسے کم کیا جائے۔ ٹول گیٹ کے آس پاس بسنے والوں سے ٹیکس وصولی بند کی جائے۔

مظاہرے کے دوران الال پولیس انسپکٹر سندیپ نے بس مالکان سے بات چیت کی اور ٹول گیٹ کے پاس لگے ہوئے ٹریفک جام کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی۔ اور شام تک ٹول گیٹ پر ٹیکس کی رقم کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔


Share: